Live Updates

مریم نواز اتوار کو فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گ

بدھ 17 جولائی 2019 18:31

مریم نواز اتوار کو فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اتوار کو فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہور سے ریلی کی صورت میں فیصل آباد جائیں گی۔ذرائع نے بتایاکہ مریم نواز شریف (آج)جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گی،مریم نواز جمعہ کے روز نیب عدالت میں پیش ہوں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی دستاویزات جمع کروانے پر مریم نواز کو طلب کررکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو ریلی کی شکل میں اسلام آباد جانے سے روک دیا،مریم نواز کا لاہور سے اسلام آباد بذریعہ جی ٹی روڈ جانے کا پروگرام تھا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کا اسلام آباد آمد پر کارکنان استقبال کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات