ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنلز (کل)کھیلے جائیں گے،

پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

بدھ 17 جولائی 2019 22:50

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنلز (کل)کھیلے جائیں گے،
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) چودہویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنلز (کل) جمعرات کو کھیلے جائیں گے، پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، میزبان سری لنکا مقابلہ ایران سے ہو گا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مسلسل دو فتوحات حاصل کر کے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے اور چار ٹاپ ٹیموں پاکستان، سری لنکا، بھارت اور ایران نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مسلسل دو میچز جیت کر ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے ایران اور بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے، پاکستان کا مقابلہ بھارت اور ایران کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔