لاہور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا ،پیشی پر آئے ملزم اور مدعی پارٹی کمرہ عدالت کے باہر گتھم گتھا

جمعرات 18 جولائی 2019 13:38

لاہور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا ،پیشی پر آئے ملزم اور مدعی پارٹی کمرہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) لاہور ہائیکورٹ ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا ،پیشی پر آئے ملزم اور مدعی پارٹی کمرہ عدالت کے باہر آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی محمد سلیم اور دیگر ملزمان پیشی پر لاہور ہائیکورٹ آئے ہوئے تھے جہاں پر مدعی پارٹی کے وکلا ء نے محمد سلیم اور دیگر پرلاتوں اورگھونسوں کی بارش کر دی ۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچائو کرایا اور جھگڑا کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا ۔