ارجنٹائن میں حزب اللہ دہشت گرد تنظیم قرار، اثاثے منجمد

لاطینی امریکا میں ارجنٹائن حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے والا پہلا ملک بن گیا

جمعہ 19 جولائی 2019 13:06

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) ارجنٹائن کی حکومت نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بعد اس کے اثاثے منجمد کر دئیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام ارجنٹائن میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں حزب اللہ کے ملوث ہونے کے تناظر میں کیا گیا ۔بیونس آئرس میں ایک یہودی مرکز پر دہشت گردانہ حملے کی 25 ویں برسی کے موقع پر حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔

اس حملے میں 85 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اس کا الزام لبنانی حزب اللہ پرعاید کیا گیا تھا۔ ارجنٹائن کی حکومت نے یہودی مرکز پر حملے کا الزام ایران اور حزب اللہ پرعاید کیا مگر دونوں نے یہ الزام مسترد کر دیا تھا۔جب حزب اللہ کو بلیک لسٹ کرنے اور یہودی مرکز پرحملے کی برسی منائی گئی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے ارجنٹائن کے صدر ماورییسو ماکری نے ایک صدارتی فرمان پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ارجنٹائن حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے والا لاطینی امریکا کا پہلا ملک بن گیا تھا۔

یاد رہے کہ ارجنٹائن کے دارالحکومت میں بوینس آئرس میں 18 جولائی 1994 ایک یہودی تنظیم کے مرکز میں? ہونے والے بم دھماکوں? میں 85 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ارجنٹائن کی تاریخ میں دہشت گردی کا یہ سب سے بڑا خونریز واقعہ ہے۔