Live Updates

جج کی متنازعہ ویڈیو پنجاب سائنس فورنزک لیبارٹری بھجوا دی گئی

تصویر اور آواز ایک ہی شخص کے ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جائیگی،ذرائع ایف آئی اے

جمعہ 19 جولائی 2019 15:26

جج کی متنازعہ ویڈیو پنجاب سائنس فورنزک لیبارٹری بھجوا دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) جج کی متنازعہ ویڈیو پنجاب سائنس فورنزک لیبارٹری بھجوا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں دکھائی تھی۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق تصویر اور آواز ایک ہی شخص کے ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جائیگی،یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آڈیو اور ویڈیو ایک ساتھ ریکارڈ ہوئی یا الگ الگ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ فورنزک کے دوران الیکٹرانک جعل سازی یا ایڈیٹنگ کی جانچ بھی کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق مکمل فورنزک ٹیسٹ کیلئے ریکارڈنگ ڈیوائس کا موجود ہونا ضروری ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے کو ابھی تک ویڈیو بنانے والی ڈیوایس نہ مل سکی، ڈیوائس نہ ملنے کے باعث ویڈیو کی جانچ پڑتال میں تاخیر کا خدشہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیوائس موجود ہو تو ویڈیو کا فرانزک ایک سے دو روزمیں مکمل ہو جاتی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات