سپیکر قومی اسمبلی کا پی اے سی کو فراہم کی جانے والی دستاویزات کی تعداد 20 ہفتوں تک محدود کرنے کا حکم

جمعہ 19 جولائی 2019 20:08

سپیکر قومی اسمبلی کا پی اے سی کو فراہم کی جانے والی دستاویزات کی تعداد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی اے سی کو فراہم کی جانے والی دستاویزات کی تعداد 20 ہفتوں تک محدود کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کے آغاز پر کمیٹی کے کنوینر کی ہدایت پر پی اے سی سیکریٹریٹ کے حکام نے سپیکر کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا جس میں آڈیٹر جنرل آفس کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی اے سی کے اجلاس میں آڈٹ بریف کی صرف 20 ہفتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کاغذ کے دونوں اطراف پرنٹنگ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :