سوات میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل اور کمسن ڈرائیور کے خلاف مہم تیز

جمعہ 19 جولائی 2019 20:31

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ٹریفک وارڈن انچارج سوات وزیر زادہ نے ٹریفک ہیڈکواٹرفضاگٹ میں بغیر ہیلمٹ اور کمسن ڈرائیوروں سے پکڑی موٹر سائیکلز کا جائزہ لیا اور ان کے اعداد وشمار اکھٹے کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میںڈی آئی جی اور ڈی پی او سوات کے ہدایت پربغیر ہیلمٹ اور کمسن موٹر سائیکل ڈرائیوروں کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیزکردی گئی ہیں جس میں کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل پر بغیر ہیلمٹ سے چلنا انسانی حادثات کاباعث بنتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے اور ہمیں چاہئے کہ قوانین کی ہر گز پامالی نہ کریں اور اپنے آپ کو ذمہ دار اور محب وطن شہری ثابت کریںانہوں نے کہا کہ اس طرح ضلع بھر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں، غیر رجسٹرڈ ٹمپرڈ اور نمونہ نمبر پلیٹ اورکمسن ڈرائیوران کے خلاف بھی قانونی کاروائی جاری ہے اور قانون کے مطابق فوری چالان کاٹ دئیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :