سعودی عرب: قطری شہریوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن سروس قائم

قطر ی عازمین حج سمیت دنیا بھر سے آئے عازمین حج کی ہرممکن مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سعودی حکومت

جمعہ 19 جولائی 2019 20:59

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) سعودی عرب نے قطرکے عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت کے لئے سابقہ تمام رابطے بند ہونے کے بعد نئی آن لائن رجسٹریشن سروس قائم کردی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اورشہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے متعقلہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 1440ھ کے حج سیزن کے موقع پر حسب سابق قطری بھائیوں کے لئے ہرممکن سہولت فراہم کریں۔

اس حوالے سے وزارت حج نے ایک نئی ا?ن لائن ویب سائیٹ (https://qh1440.haj.gov.sa) قائم کردی ہے جس پر حج کے خواہاں قطری شہری اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ قطر سے آنے والے عازمین حج کی ہرممکن مدد کو یقینی بنانے کے ساتھ دنیا بھر سے آئے اللہ کے مہمانوں کو مناسک حج کے دوران مکمل مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔