گلگت ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا

تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جولائی 2019 10:46

گلگت ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا
گلگت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2019ء) : گلگت ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ لیکن گلگت ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا، تاہم تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 اسلام آباد سے گلگت پہنچی۔ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پایا اور رن وے پر پھسل گیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 کے تمام مسافر خیریت سے ہیں۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ پی آئی اے کی پروز پی کے 608 کو پیش آنے والے حادثے کے بعد کے مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: