جرمنی، ہٹلر کو ہلاک کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے خراج عقیدت

موجودہ حالات میں شٹافن برگ کی برسی پر انہیں یاد کرنا اور زیادہ اہم ہو گیا ہے،جرمن چانسلر کا بیان

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:53

جرمنی، ہٹلر کو ہلاک کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے خراج عقیدت
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) جرمنی میں ہفتہ کو کلاؤس فان شٹافن برگ اور ان دیگر افراد کو خراج عیقدت پیش کیا گیا جنہوں نے 75 برس قبل آمر رہنما اڈولف ہٹلر کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شٹافن برگ اور ان کے ساتھیوں نے بیس جولائی 1944کو ہٹلر کے لائر ہیڈ کوارٹرز میں اسے ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی تاہم یہ منصوبہ ناکام ہو گیا تھا۔ اسی شام شٹافن برگ اور ان کے ساتھیوں کو نازی حکومت نے ہلاک کر دیا تھا۔ اپنے ہفتہ وار پوڈ کاسٹ میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا کہ موجودہ حالات میں دائیں بازو کی انتہا پسندی میں اضافے کے تناظر میں شٹافن برگ کی برسی پر انہیں یاد کرنا اور زیادہ اہم ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :