وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران12ملزمان کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران12ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ مو ٹر سائیکل ، مو با ئل فون ، نقدی ، شراب ، چرس، ما ل مسروقہ اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے اور مزید تفتیش جا ر ی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطا بق ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کی لیے تما م پولیس افسران کو خصوصی ٹا سک دیا ، ان ہد ایا ت کی روشنی میں وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 12ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تھا نہ لوہی بھیر پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم محمد اسما عیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کر لیا ، کو رال پولیس نے ملزم وقاص سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ملزم شعورسے 10لیٹر شراب بر آمد کر لی ، سبز ی منڈی پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان وسیم بشیر اور ارشد کو گرفتار کر لیا ، انڈسٹر یل ایر یل پولیس نے ملزم حمید مسیح سے 10لیٹر شراب بر آمد کرلی ، سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم عرب علی سے چھینا گیا مو بائل فون اور نقدی بر آمد کرلی ، جبکہ ملزم وقار حسین سے 520گر ام چرس اور بغیر اجا زت گیس سلنڈر وں میں بھر ائی کر نے پر دو ملزمان ممتاز خا ن اور محمود خا ن کو گرفتار کر لیا ، بہا رہ کہو پولیس نے گرفتار ملزم شاہد کے انکشاف و نشاند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، سی آئی اے پولیس نے مو با ئل فون چوری میں ملوث ملزم ندیم کو گرفتار کرکے اس سے مو با ئل فون بر آمد کر لیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ، ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی کا رکر دگی کو سراہا ہے ، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔