تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے اس لئے پارٹی کے تمام ترعہدے میرٹ پرتقسیم کرتی ہے‘فدالله

پیر 22 جولائی 2019 12:52

تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے اس لئے پارٹی کے تمام ترعہدے میرٹ پرتقسیم ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) تحریک انصاف کے رہنماودیہی کونسل نارصاحبزادہ خوست لکی مروت کے نائب ناظم فدا اللہ نے انجینئر عارف اللہ مروت کوپی ٹی آئی بنوں ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ موصوف پارٹی کی فعالیت میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے‘ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے اس لئے پارٹی کے تمام ترعہدے میرٹ پرتقسیم کرتی ہے صرف یہی نہیں بلکہ تمام عہدے کارکنوں کی رائے کومدنظررکھتے ہوئے د یئے جاتے ہیں انہوں نے حالیہ انٹراپارٹی انتخابات میں انجینئر عارف اللہ مروت کوبنوں ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کومنتخب کرنے پر پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر سمیت مرکزی وصوبائی قائدین کاشکریہ اداکیااور بنوں ڈویژن کے نومنتخب کابینہ پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔