اپو زیشن جتنی بھی چیخ و پکا ر کر ے احتساب کا عمل رکنے وا لا نہیں،زوارحسین وڑائچ

کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا نے کا وزیراعظم کا وعد ہ پورا ہو رہا ہے،صوبائی وزیرجیل خانہ جات کی گفتگو

پیر 22 جولائی 2019 13:56

اپو زیشن جتنی بھی چیخ و پکا ر کر ے احتساب کا عمل رکنے وا لا نہیں،زوارحسین ..
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) صوبائی وزیرجیل خانہ جات زوارحسین وڑائچ نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے نتیجے میں ارض پاک کی آزادی کے 72سالوں کے بعد پاکستان کے عوام کو حقیقی معنوں میں معاشی ، معاشرتی اور ذہنی آزادی دلوانے کی جدوجہد شروع ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی نہیں ، ایک انقلاب ہے جو پاکستان کے بے پناہ وسائل کو لٹیروں سے بچا نے اور انہیں عوام پر خرچ کرنے کی جدوجہد ہے ،زوار حسین وڑائچ نے کہا کہ وز یر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں تحریک انصاف کی 22سالہ جدو جہد کا ثمر ملک میں تبدیلی کی شکل میں سامنے آر ہا ہے ا پو زیشن جتنی بھی چیخ و پکا ر کر ے احتساب کا عمل رکنے وا لا نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ وز یر اعظم نے تمام کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا نے کا جو وعد ہ کیا تھا و ہ بتدریج پورا ہو رہا ہے حکومت جانے کی باتیں کر نے وا لے سن لیں پی ٹی آئی حکو مت ہر صور ت اپنی آئینی مد ت پور ی کر ے گی۔