ایف پی سی سی آئی کے صدرکا پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طر فہ تجا رت کو فروغ دینے پر زور

جا پا ن پاکستان کے بڑ ے تجارتی شراکت دارو ں میں سے ایک ہے اور دونو ں ملکو ں کے در میان تجا رتی حجم 2.5 بلین ہے، انجینئر داروخان اچکزئی

پیر 22 جولائی 2019 16:41

ایف پی سی سی آئی کے صدرکا پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طر فہ تجا رت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے صدر انجینئر داروخان اچکزئیCACCI کی دعوت پر ٹو کیو جاپان کا دورہ کر رہے ہیں جس میں CACCI کے صدراتی وفد جسکی نما ئند گیCACCIکے صدر سمیر مو دی شامل ہیں ۔ انکے دورہ جا پا ن کے در میان صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نے جاپان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹر ی(JCCI) میں CACCI میٹنگ میں خطا ب کر تے ہو ئے پاکستا ن اور جا پا ن کے در میان دو طر فہ تجا رت کو فر وغ دینے پر زور دیا ۔

انہو ں نے کہاکہ جا پا ن پاکستان کے بڑ ے تجارتی شراکت دارو ں میں سے ایک ہے اور دونو ں ملکو ں کے در میان تجا رتی حجم 2.5 بلین ہے جسکی وجہ آٹوموبا ئلزکی بھا ری در آمد ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے پاکستان میں مو جو د سرمایہ کاری خصو صی طو ر پر سی پیک پروجیکٹ سے متعلق سر مایہ کاری کے مواقعوں کا بھی زکر کیا ۔ انہوں نے جاپانی فرمز کو پاکستان میں مو جو د مختلف شعبو ں مثلاً توانا ئی ، انفراسٹر کچر ، ذرائع نقل وحمل اور مواصلا ت میں مو جود سر مایہ کاری کے مو جودہ مواقعوں کے با رے میں بتا یا ۔

صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی نیCPEC سے متعلق اسپیشل اکنامک زون پر بھی روشنی ڈالی ۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر داروخان اچکزئی کی اپنے ہم منصب جاپان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے چیئر مین آکیومیمورا سے بھی ملا قا ت ہو ئی ۔ اس ملاقا ت میں دونو ں نے با ہمی تجا رت کے فرو غ کو بہتر بنا نے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سمیر مو دی صدر CACCI، تیرو اسدا، نائب صدر CACCIجاپان آکیو میمورا ، چیئرمین جاپان چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی نے بھی CACCIکی میٹنگ سے خطا ب کیا۔