Live Updates

مریم نواز کی گاڑی کے آگے دھمال ڈالتا لیگی کارکن ٹانگ تڑوا بیٹھا

پیر 22 جولائی 2019 21:01

مریم نواز کی گاڑی کے آگے دھمال ڈالتا لیگی کارکن ٹانگ تڑوا بیٹھا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) لاری اڈا کے قریب محترمہ مریم نواز کی گاڑی کے آگے دھمال ڈالتا ہوا لیگی کارکن ٹانگ تڑوا بیٹھا تفصیلات کے مطابق ستیانہ روڈ پر واقع امین پارک کا رہائشی 25سالہ یاسر علی ولد صابر لاری اڈا کے قریب محترمہ مریم نواز کی گاڑی کے آگے دھمال ڈال رہا تھا کہ اس کی ٹانگ گاڑی کے نیچے آکر ٹوٹ گئی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :