ناسا کے پہلے فلائٹ ڈائریکٹر کرس کرافٹ 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

منگل 23 جولائی 2019 14:37

ناسا کے پہلے فلائٹ ڈائریکٹر کرس کرافٹ 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے پہلے فلائٹ ڈائریکٹر کرس کرافٹ 95سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا انتقال چاند پر انسان کے پہلا قدم رکھنے کی 50 ویں سالگرہ کے چند روز بعد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا نے بتایا کہ کرس کرافٹ نے 1958ء میں ناسا میں شمولیت اختیار کی اور خلائی مشنز کے لئے پلاننگ اینڈ کنٹرول میں ترقی کی منازل طے کیں، ناسا کے خلاء اور چاند پر پہلا انسان بھیجنے کے لئے مشن کنٹرول آپریشنز اور اپولو مشنز میں کام کیا ۔

ناسا کے چیف جم بریڈن سٹین نے پیر کو ناسا کے سابق ڈائریکٹر کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا آج حقیقی طور پر اپنے قیمتی اثاثے سے محروم ہو گیا ہے، کرس ناسا کی اہم ٹیم کے مرکزی رکن تھے جنہوں نے ہمارے ملک کے انسانکو خلاء اور چاند پر بھیجنے میں مدد کی، ان کی میراث لامحدود ہے۔ واضح رہے کہ کہ ناسا نے چاند اور مریخ کے لئے نئے مشن ترتیب دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :