آر ڈی اے نے راولپنڈی کے نئے ماسٹر پلان کی تیاری شروع کر دی، ایئر پورٹ روڈ پر تین اوور ہیڈ برج ،عمار چوک ری ماڈلنگ منصوبہ رواں مالی سال مکمل کیاجائے گا، عارف عبا سی
منگل 23 جولائی 2019 19:56
(جاری ہے)
انہوںنے بتایاکہ دوران ملازمت وفات پاجانے والے ملازمین کے ورثاء کی مالی معاونت کے لئے پانچ ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
غیر قانونی نجی رہائشی اسکیموں کی لوٹ مار روکنے کے لیے تمام منظور شدہ ھائوسنگ سکیموں کے لے آئوٹ پلان ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں تاکہ عوام کسی بھی فراڈ سے محفوظ رہیں اور کسی بھی رہائشی سکیم میں سرمایہ کاری سے قبل چھان بین کر لیں ۔چیئر مین آر ڈی اے محمد عارف عباسی نے صحافیوں کو بتایاکہ آر ڈی اے کے اکاؤئنٹس سے ایف بی آر نے 329.072 ملین روپے کی غیر قانونی کٹوتی کی تھی اس کٹوتی کے لیے ایف بی آر سے خط وکتابت جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کا دیرینہ مسئلہ رنگ روڈ کا تھا جس کی لینڈ ایکوزیشن کے لیے چار ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔رنگ روڈ منصوبے کے لیے کنسلٹنٹ کا تقرر بھی رواں ہفتہ کیے جانے کا قوی امکان ہے ۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چار سوسائٹیوں کے این او سی منسوخ کئے گئے ہیں جبکہ اکتوبر 2018سے اب تک کسی بھی نئی رہائشی اسکیم کی منظوری نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر ائیرپورٹ روڈ پر تین اورورہیڈبرجزکا مقصدلوگوں کی جانیں بچانا ہے حالیہ چند برسوں میں 46 افراد اس سڑک پر حادثات کا شکار ہوکر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔یہ اوور ہیڈ برجز شاہ خالد کالونی ،گریسی لائن اور گلزار قائد میں بنائے جائیں گے ۔چیئرمین آر ڈی اے نے کہاکہ آرڈی اے کی ملکیتی اراضی لینڈ مافیا سے واگذار کرانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں اور اس ضمن میں اچھی خاصی کامیابی بھی ہوئی ہے اور کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگذار بھی کرائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہر میں پانی کی کمی ہے اور زیرزمین پانی کے ذخائر 600 فٹ گہرائی پر چلے گئے ہیں، ایسے حالات میں زمین سے پانی نکالنا بہت بڑا ظلم ہے۔ایک سوال کے جواب میں عارف عباسی نے کہاکہ جڑواں شہروں کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے غازی بروتھا منصوبہ ناگزیر ہے جس پر سی ڈی اے سے مشاورت کے بعد آئندہ دوہفتوں میں کنسلٹنٹ کی ھائرنگ کاکام مکمل کر لیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے جڑواں شہروں کو یومیہ 600 ملین گیلن پانی مل سکے گا۔راولپنڈی شہر کے ماسٹر پلان کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ قبل ازیں شہر کاکوئی ماسٹر پلان نہیں تھا تاھم اب آئندہ پچاس سال کا ماسٹر پلان تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے تمام ٹی او آر ز بھی منظور کر لئے گئے ہیں ۔عارف عباسی نے کہاکہ آر ڈی اے نے سستی اور معیاری رہائشی سہولیات کی بہم رسانی کے لیے 2000کنال اراضی مالکان سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر رہائشی اسکیم کے اجراء کے بھی اقدامات شروع کر رکھے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.