ساہیوال :میونسپل کمیٹی کی انسداد تجاوزات ٹیم اور پولیس پر قاتلانہ حملے کے گرفتار8ملزموں کے خلاف مقدمہ کی سماعت30 جولائی تک ملتوی

منگل 23 جولائی 2019 23:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں نے میونسپل کمیٹی کی انسداد تجاوزات ٹیم اور پولیس پر قاتلانہ حملے کے گرفتار8ملزموں کے خلاف مقدمہ کی سماعت30جولائی تک ملتوی کر دی اور گرفتار ملزموں میں صادق گجر،میاں خاں محمد عاشق،محمد سلیم ،نیاز احمد،مد ثر،وقار احمد گوجر اورو قاص شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے پولیس کی طرف سے سات اشتہاری مجرموں خلیل احمد،کالو،ذو الفقار،افتخار ،ڈولی،غلام مصطفیٰ اور محمد عمر کو ایک ماہ کے اندر گرفتار کر نے کی بھی ہدایت کر دی اور مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا ہے۔6جون کو امین کوٹ اوکاڑہ کالونی میں ملزموں نے بھینسوں کے باڑے اور تجاوزات مسمار کر نے والی سر کاری ٹیم پر پتھرائواور فائرنگ کر کے سر کاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور پولیس اہل کاروں سمیت سات افرادشدید زخمی ہو گئے۔اے ڈویژن اوکاڑہ کی پولیس نی39ملزموں کے خلاف 149,148,342,186,353,324ت پ اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ مقدمہ درج کیا تھا اور8ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔