سعودی عرب میں مقیم منفرد لب و لہجے کے شاعر تنویراحمد تنویرکے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

منگل 23 جولائی 2019 22:36

سیالکوٹ23جولائی(اے پی پی (سیالکوٹ ٹی ہاؤس میں سعودی عرب میں مقیم منفرد لب و لہجے کے شاعر تنویراحمد تنویرکے اعزاز میں ایک شام کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر و ادیب مظفر ممتاز نے کی۔ مہمانانِ خصوصی کی نشستوں پر صاحب ِ جشن تنویر احمدتنویر، اعجاز عزائی، محمودالحسن شاکر، افتخار شاہد، دلشاد احمد، مرزا یونس طالب جلوہ افروز تھے۔

نظامت کے فرائض نوجوان شاعر محمد اویس عاجز نے ادا کیے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت طارق ملک نے حاصل کی۔ محمد اویس عاجز نے نعت ِ رسولِ مقبول کی سعادت حاصل کی۔ محمد ایوب صابر نے تنویر احمد تنویر کا تعارف پیش کرتے ہوئے اٴْن کے فن پر روشنی ڈالی اور طویل رفاقتوں کا ذکر کیا۔ اس کے بعد مشاعرے کا آغاز ہواتو سماں ہی بدل گیا۔

(جاری ہے)

شعراء نے بہترین کلام سے سامعین کو حیرت زدہ کر دیا۔ تنویر احمد تنویر نے قریب و دور سے آئے شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور سیالکوٹ ٹی ہاؤس کے قیام کو ایک مثبت قدم قرار دیا۔ فدا فاطم، محمد عثمان، محمد اجمل فاروقی، زبیر اداس، طارق ملک، تجمل حسین تجمل، ایان عافی، چودھری خالد محمود، راناعثمان احامر، منیر جعفری، وکٹر حسام، عبدالمجید صابری، اکرم عاجز، آصف علی علوی، رحمان امجد مراد، محمد ایوب صابر، مرزا یونس طالب، محمودالحسن شاکر، دلشاد احمد، افتخار شاہد، اعجاز عزائی، تنویر احمد تنویر اور مظفر ممتاز نے اپنا کلام پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :