سعودی عرب میں پہلے زیرآب عجائب گھر کا قیام

بدھ 24 جولائی 2019 09:30

دمام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) سعودی عرب میں پہلا زیرآب عجائب گھر مشرقی شہر دمام میں قائم کیاگیا ہے۔ہاف مون ساحل پر سعودی غوطہ خور لڑکے اور لڑکیوں نے خلیجی ممالک کے قابل دید مقامات سمندر کی تہہ میں اتر کر تیار کئے ہیں ان میں خلیفہ ٹاور ، کنگ ٹاور اور کویت ٹاورز قابل ذکر ہیں۔

(جاری ہے)

زیرآب عجائب گھر دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ بیحد پر کشش اور نوادر پر مشتمل ہے۔اس کی بدولت ہاف مون ساحل جسے عرب شاطی نصف القمر کہتے ہیں۔سیاحوں میں بیحد مقبول ہو گیا ۔مقامی شہری اور مقیم غیرملکی کثیر تعداد میں یہ عجائب گھر دیکھنے کیلئے پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :