امریکا ہواوے کے شمالی کوریا کے ساتھ مبینہ تعلقات کی تفتیش کریگا

بدھ 24 جولائی 2019 10:15

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) امریکا نے کہا ہے کہ وہ چین کی ٹیلی کام کمپنی ہٴْواوے ٹیکنالوجیز ہواوے کے شمالی کوریا کے ساتھ مبینہ تعلقات کی تفتیش کریگا۔ واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ چین کی دیوہیکل ٹیلی کام کمپنی ہٴْواوے ٹیکنالوجیز نے شمالی کوریا کو ایک کمرشل وائرلیس نیٹ ورک کی تعمیر اور اٴْس کی دیکھ بھال میں خفیہ طور سے مدد فراہم کی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا ہے کہ ہٴْواوے نے چین کی ایک سرکاری ملکیتی کمپنی کے ساتھ شمالی کوریا میں کئی طرح کے منصوبوں میں جو کم ازکم آٹھ سالوں پر محیط تھے، شراکتداری کی تھی۔اگر ہٴْواوے نے ایسے آلات فراہم کیے تھے جن میں امریکی اجزائے ترکیبی یا ٹیکنالوجیز تھیں، تو پھر یہ امریکہ کے برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزی ہو گی۔ دوسری جانب ہٴْواوے نے اِس خبر کی تردید کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کی شمالی کوریا میں کوئی کاروباری موجودگی نہیں ہے۔