زیرحراست فلسطینی صحافی کی انتظامی قید میں تیسری بار چار ماہ کی توسیع

پابند سلاسل سینئر صحافی محمد انور منیٰ اس طویل بھوک ہڑتال میں شامل تھے جو انہوں نی63 دن تک جاری رکھی،رپورٹ

بدھ 24 جولائی 2019 13:25

نابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء) قابض صہیونی حکام نے انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل سینیر صحافی محمد انور منیٰ کی قید میں تیسری بار 4 ماہ کی توسیع کردی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے محمد انور منیٰ کی مدت حراست میں توسیع کی سفارش کی گئی تھی جس پرعدالت نے ان کی قید مزید چار ماہ تک بڑھا دی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 37 سالہ صحافی انور منیٰ کو اسرائیلی فوج نے اگست 2018ء کو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں زواتا کے مقام پران کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ اب تک 7 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔2014ء کو انور منیٰ اس طویل بھوک ہڑتال میں شامل تھے جو فلسطینی انتظامی قیدیوں نے 63 دن تک جاری رکھی تھی۔محمد انور منیٰ کو سات اگست 2013ء کو حراست میں لیا گیا اور انہیں چھ ماہ انتظامی قید کی سزا سنائی گئی تھی مگر ان کی سزا میں باربار توسیع کی جاتی رہی ہے جس کیبعد انہیں اپریل 2015ء کو رہا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :