مسلم لیگ (ن) کی خواتین سیاہ لباس زیب تن کرکے یوم سیاہ کے جلسے میں شریک ہونگی، رابعہ فاروقی

بدھ 24 جولائی 2019 13:37

مسلم لیگ (ن) کی خواتین سیاہ لباس زیب تن کرکے یوم سیاہ کے جلسے میں شریک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی یوم سیاہ کے موقع پر سیاہ لباس خواتین کی کنوینر کے فرائض انجام دیں گی، سیاہ لباس میں ملبوس خواتین رابعہ فاروقی کی قیادت میں جلسہ گاہ میںپہنچیں گی۔

(جاری ہے)

رابعہ فاروقی نے بتایا کہ سیاہ لباس زیب تن کرنے کا مقصد عوام کو یہ آگاہ کرنا ہے کہ گزشتہ سال 25جولائی کو ان کا ووٹ چوری ہوگیا ہے جس وجہ سے ہم یوم سیاہ منا رہے ہیں ۔