نا اہلی کیس ، اراکین تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کے وکلا نے دلائل مکمل کرلئے

جمعرات 25 جولائی 2019 15:10

نا اہلی کیس ، اراکین تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کے وکلا نے دلائل مکمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2019ء) پی ٹی آئی کی تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کی نا اہلی کیس میں اراکین تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کے وکلا نے دلائل مکمل کرلئے ،ممبرقومی اسمبلی کنول شوزب کے وکیل آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی ۔

وکیل نے کہاکہ الزام ہے کہ 2018 کے حلف نامے میں ظاہر نہیں کیا کہ 2013 میں نااہلی ہوئی۔ وکیل نے کہاکہ جب نامزدگی فارم جمع کراتے وقت کوئی اہل ہو جائے تو دوبارہ بتانا ضروری نہیں۔ وکیل نے کہاکہ 63 ون سی کے تحت نااہل کرنے کی درخواست بھی نہیں کی گئی۔ وکیل تاشفین صفد رنے کہاکہ میں نے درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی اعتراض اٹھایا ہے، ویمن ریزرو سیٹس پنجاب کی ہیں اس لیے اس عدالت کا دائر کار نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پٹشنر بھی اس وقت عدالت میں موجود نہیں، اگر تاشفین صفدر نااہل ہو جائے پھر بھی دوسری پارٹی کو سیٹ نہیں لینی۔ملائکہ بخاری کے وکیل سے عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نامزدگی فارم جمع کراتے وقت ملائکہ بخاری برٹش نیشنل تھیں۔وکیل ملائکہ بخاری نے کہاکہ نامزدگی فارم نہیں بلکہ سکورٹنی حتمی تاریخ ہوتی ہے۔عدالت نے کہاکہ درخواست گزار وکیل اور تاشفین صفدر کے وکیل نامزدگی فارم کو حتمی کہہ رہے ہیں۔قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ کہہ رہے ہیں آخری تاریخ سیکروٹنی ہے۔ملائکہ بخاری کے وکیل سجیل سواتی کے دلائل مکمل کر لئے جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔