Live Updates

امریکا میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرنے والی خاتون سے متعلق دلچسپ معلومات

امریکی صدر کبھی بھی کسی رہنما کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ نہیں جاتے، میری کیٹ فشر امریکا کی ایکٹنگ چیف آف پروٹوکول ہیں جو غیر ملکی سربراہاں ممالکت اور اہم رہنماوں کا استقبال کرتی ہیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 جولائی 2019 22:02

امریکا میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرنے والی خاتون سے متعلق دلچسپ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2019ء) امریکا میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرنے والی خاتون سے متعلق دلچسپ معلومات، امریکی صدر کبھی بھی کسی رہنما کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ نہیں جاتے، میری کیٹ فشر امریکا کی ایکٹنگ چیف آف پروٹوکول ہیں جو غیر ملکی سربراہاں ممالکت اور اہم رہنماوں کا استقبال کرتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے دورہ امریکا کیلئے خصوصی طیارے پر سفر کرنے سے گریز کیا اور کمرشل فلائیٹ کے ذریعے امریکا پہنچے۔

تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اس بات پر بھی وزیراعظم کو تنقید کا اور تضحیک کا نشانہ بنانے کا موقع ڈھونڈ لیا اور اعتراض کیا کہ عمران خان کا استقبال کرنے کیلئے کوئی بڑی امریکی شخصیت ائیرپورٹ نہیں پہنچی۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس حوالے سے سامنے آنے والے حقائق اپوزیشن جماعتوں کے اعتراض اور دعووں کے برعکس ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن ائیرپورٹ پر جو خاتون استقبال کرنے کیلئے پہنچی تھیں، ان سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں:


بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن ائیرپورٹ پر استقبال کرنے والی خاتون میری کیٹ فشر ہیں۔

میری کیٹ فشر اس وقت امریکا کی ایکٹنگ چیف آف پروٹوکول کے عہدے پر براجمان ہیں۔ یہ عہدہ ایک طاقتور عہدہ مانا جاتا ہے۔ امریکا کی ایکٹنگ چیف آف پروٹوکول میری کیٹ فشر ہی وہ خاتون ہیں جو امریکا پہنچنے والے غیر ملکی سربراہان اور اہم رہنماوں کا استقبال کرتی ہیں۔ امریکا میں صدر کبھی بھی کسی رہنما کا استقبال کرنے کیلئے ائیرپورٹ نہیں جاتے، بلکہ میری کیٹ فشر ہی غیر ملکی رہنماوں کا استقبال کرتی ہیں۔                              
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات