ؓؓؓؓڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی تھرپارکرنے صحت کی سہولیات اور علاج معالجے کے حوالے سے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی

بدھ 31 جولائی 2019 17:19

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی تھرپارکر غلام مصطفٰی نوناری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کو پی پی ایچ آئی کی جانب سے تھرپارکر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجے کے متعلق جولائی 2018سے جون 2019تک کی پی پی ایچ آئی کے ریر نگرانی کام کرنے والے 31بنیادی صحت مراکز اور 18گورنمنٹ ڈسپینسریز کی سالانہ رپورٹ پیش کردی گئی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی کام کرنے والے 49صحت مراکز جو کہ تھرپارکر کے دور افتادہ علاقوں میں 24گھنٹے زچہ و بچہ کو صحت کی سہولیات فراہم کررہی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی نے مزید کہا ہے کہ تھرپارکر میں کام کرنے والے صحت مراکز او پی ڈی ، بچوں کی صحت اور نشونما، حفاطتی ٹیکوں ، ایمبولینس، لیبارٹری، غذائیت، ٹی بی جو علاج ، ایکسرے کی سہولت ، لیبرروم کی سہولت، الٹراساؤنڈ ، اینٹی نینٹل کیئر ، پوسٹ نینٹل کیئر ، خاندانی منصوبہ بندی ، کانگرو مدر کیئر، مفت دوائیں جی فراہمی ، سانپ او ر کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی موجودگی کے علاوہ بیماریوں کے بچاؤ اور صحت مند رہنے کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے متعلق پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی کی جانب سے تھرپارکر میں ہمیشہ مشکل صورتحال میں دور افتادہ علاقوں میں صحت کے متعلق عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے مفت طبی کیمپ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ پولیو کے خاتمہ کی مہم میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ قومی جذبہ کے تحت کام کیا جارہا ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ضلع میں سال بھر میں 9لاکھ 50ہزار 811اوپی ڈی کی گئی جس میں 5سا ل سے کم عمر ڈائریا بیماری میں مبتلا بچے 27ہزار 560کا بھی علاج کیا گیا جبکہ 22ہزار 594نمونیا میں مبتلا بچوں کا علاج کیا گیا اور 179پاگل کتے کے کاٹنے کے مریضوں کا بھی کامیاب علاج کیا گیا ، زچہ و بچہ کی صحت کے حوالے سے 53ہزار 444اینٹی نیٹل کیس ، 8ہزار 520نارمل ڈلیوری 20ہزار 930خاندانی منصوبہ بندی کرنے کے متعلق دورہ جات ، 35ہزار 488لوگوں کے الٹرا ساؤنڈ کئے گئے ، 1ہزار 883دوران حمل پیچیدہ کیسز حل کئے گئے اور 616نیو نیٹل کیس حل کئے گئے، دن رات دوران ڈیوٹی 5ہزار 193بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ 21ہزار 713حاملا خواتین کو ٹی بی سے بچاؤ کی ویکسین کی گئی ۔

ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی کی جانب سے لیبارٹریز کے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2لاکھ 17ہزار 486لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے جس میں ایکسرے کے 1ہزار 161کیس ، ملیریا کے 29ہزار 437، ایچ آئی وی کے 10ہزار 770لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ۔ بیماریوں سے محفوظ اور صحت مند رہنے کے لئے عوام میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے 627اسکول ہیلتھ سیشن اور 2ہزار 72کمیونیٹی سیشن کئے گئے جس میں 75ہزار 492لوگوں نے شرکت کی غذائیت کے حوالے سے 53ہزار438بچوں کی چیکنگ کی گئی جس میں سے 5ہزار 580بچوں کو غذائیت فراہم کرنے کے لئے داخل کیا گیا اور 5ہزار428بچوں کا غذائیت کے متعلق علاج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :