بے عزتی ان کی ہوتی ہے جن کی کوئی عزت ہو ، نعیم بخاری کا تبصرہ

جمعہ 2 اگست 2019 17:11

بے عزتی ان کی ہوتی ہے جن کی کوئی عزت ہو ، نعیم بخاری کا تبصرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2019ء) سینئر وکیل نعیم بخاری نے کہا ہے کہ چیئر مین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پر کہاہے کہ بے عزتی ان کی ہوتی ہے جن کی کوئی عزت ہو ۔سپریم کورٹ کے باہر وکیل نعیم بخاری سے صحافی نے سوال کیا کہ گزشتہ روز جو کچھ سینٹ میں ہوا آپ اس بارے میں کیا کہیں گے۔ نعیم بخاری نے کہاکہ یہ چیس بورڈ کی طرح ہے،یہ چالیں چلی جاتی ہیں کوئی چال کامیاب ہوتی ہے کوئی نہیں ہوتی۔

نعیم بخاری نے کہاکہ کیا فرق پڑتا اگر سنجرانی صاحب نکل جاتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عام آدمی کو کیا فرق پڑتا ہے کہ چیئرمین سینٹ کون ہی نعیم بخاری نے کہاکہ یہ دھڑوں کے جھگڑے ہوتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن جو اکتوبر میں حکومت گرانے کی بات کر رہی تھی، انہیں اب سوچنا چاہیے کہ نہیں۔ اعیم بخاری نے کہاکہ اپوزیشن کو موو کے اوپر نہیں ویسے بھی سوچنا چاہیے مگر انہیں سوچنے کی عادت نہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا سمجھتے ہیں اپوزیشن کی کتنی سبکی ہوئی ہے صادق سنجرانی کی فتح سے۔ نعیم بخاری نے کہاکہ اپوزیشن اور جو سیاست دان ہوتے ہیں وہ بے عزتی پروف ہوتے ہیں،بے عزتی ان کی ہوتی ہے جن کی کوئی عزت ہو۔