پاک قطر فیملی تکافل کی سالانہ سیلز کانفرنس کا انعقاد

منگل 6 اگست 2019 18:28

پاک قطر فیملی تکافل کی سالانہ سیلز کانفرنس کا انعقاد
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) پاک قطر فیملی تکافل نے حال ہی میں بھوربن میں سالانہ سیلز کانفرنس کا انعقاد کیا۔منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ کانفرنس ملک بھر میں تکافل ڈسٹری بیوشن ٹیم کی شاندار کارکردگی کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ پاک قطر فیملی تکافل کے منیجنگ ڈائریکٹر سید گُل تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 13بلین روپے سے زائد ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کا ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔ کمپنی کے شیئرہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :