وزیر اعلی سندھ نے قیدیوں کی سزا معاف کردی

سزا کی معافی کا اطلاق ملک کے خلاف سازش، دہشتگردی، جاسوسی، زنا، قتل، اغوا، ڈکیتی کے قیدیوں پر نہیں ہوگا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 9 اگست 2019 19:13

وزیر اعلی سندھ نے قیدیوں کی سزا معاف کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سزا یافتہ قیدیوں کو عیدالاضحی اور 14 اگست کی خوشی کے موقع پر سزائیں معاف کردیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ہاس سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی سندھ نے عیدالاضحی کی خوشی مین سزا یافتہ قیدیوں کی 60 دن کی سزا معاف کی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 14 اگست کی خوشی میں سزا یافتہ قیدیوں کی 60 یوم کی سزا معاف کی گئی ہیں اس حساب سے سزایافتہ قیدیوں کی 4 ماہ کی سزائیں معاف کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سزا کی معافی کا اطلاق ملک کے خلاف سازش، دہشتگردی، جاسوسی، زنا، قتل، اغوا ، ڈکیتی کے قیدیوں پر نہیں ہوگا ۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے اس خصوصی سزا کی معافی پر فائدہ اٹھانے والے قیدیوں اور انکے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سزا میں رعایت ملنے والے قیدی اپنی زندگی میں بہتری لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :