عارف والا، دھان کے کاشتکار کھیتوں میں اگی ہوئی جڑی بوٹیاں جلد ازجلد تلف کردیں، زرعی ماہرین

ہفتہ 10 اگست 2019 18:14

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) دھان کے کاشتکار کھیتوں کے اندر اور اطراف کی اگی ہوئی جڑی بوٹیاں جلد ازجلد تلف کردیں، جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے زہروں کے استعمال کی صورت میں زہرڈالنے کے ایک ہفتہ بعد تک کھیت سے پانی خشک نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین کے مطابق تنے کی سنڈیوں اور پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ اگست میں شروع ہوتا ہے اس لیے ہفتہ عشرہ کے وقفہ سے فصل کی باقاعدگی سے پیسٹ سکائوٹنگ کریں، کھیت کے سائز اور شکل کے مطابق چار مختلف مقامات کا انتخاب کریں، پھرپودوں کی کل تعداد ان میں متاثرہ شاخیں نوٹ کریں اور حملہ فیصد معلوم کریں، اگر کیڑے کا حملہ معاشی حدتک پہنچ جائے زرعی ماہرین سے مشاورت کرکے بروقت تدارک کریں۔

متعلقہ عنوان :