خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان منیٰ پہنچ گئے، حج انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 11 اگست 2019 10:10

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان منیٰ پہنچ گئے، حج انتظامات کا جائزہ ..
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2019ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز منی پہنچ گئے، منیٰ پیلس میں گورنر مکہ نے ان کا خیر مقدم کیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منیٰ میں حجاج کو فریضہ حج کی ادائیگی میں سہولت کے لئے فراہم کی جانے والی خدمات کی نگرانی کی ۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان طرف سے حکومت کی میزبانی میں حج کرنے والے ساڑھے 6 ہزار حجاج کرام کی قربانی کے اخراجات اپنی طرف سے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی وزیر برائے مذہبی امور و دعوت وارشاد الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے بتایا کہ شاہ سلمان کی ہدایت پرساڑھے 6 ہزار حجاج کرام کی قربانی کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ واضح رہے کہ خصوصی حج پروگرام کے تحت مجموعی طورپر 79 ممالک کے ساڑھے 6 ہزار مسلمان فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔