پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ افسر محمد رفیق نے جس طرح ناروے کے شہر بیرم میں واقع النور اسلامی مرکز میں حملہ آور کو دبوچ کر قیمتی جانوں کو بچایا وہ انتہائی قابل تحسین ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

بدھ 14 اگست 2019 12:00

پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ افسر محمد رفیق نے جس طرح ناروے کے شہر بیرم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ افسر محمد رفیق نے جس طرح ناروے کے شہر بیرم میں واقع النور اسلامی مرکز میں حملہ آور کو دبوچ کر قیمتی جانوں کو بچایا وہ انتہائی قابل تحسین ہی- وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ محمد رفیق نے غیر معمولی جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کرائسٹ چرچ جیسے واقعہ کو رونما ہونے سے بچایا پوری قوم اپنے ہیرو کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس وقت حملہ آور شیشے کے دروازے سے اندر داخل ہوا اس وقت اس مسجد میں بہت سے لوگ عیدالاضحی کی نماز کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ایک پاکستانی کی جوانمردی نے اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے واقعات پوری دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا موجب ہو سکتے ہیں، مساجد اور عبادت گاہوں پر حملے انتہائی قابل مذمت اور قابل تشویش ہیں ۔