اُردو پوائنٹ کی کامیابی کے 19 سال مکمل

پاکستان کی سب سے بڑی ویب سائٹ اُردو پوائنٹ کے 19 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اگست 2019 13:24

اُردو پوائنٹ کی کامیابی کے 19 سال مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اگست 2019ء) : اُردو پوائنٹ نے آج 14 اگست 2019ء کو اپنے قیام کے 19 سال نہایت کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں جس پر اُردو پوائنٹ کے بانی علی چودھری اور اُردو پوائنٹ انتظامیہ کو دنیا بھر سے مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

اُردو پوائنٹ کا آغاز 14 اگست 2000ء میں ہوا ، اُردو پوائنٹ پر مسلسل اشاعت کا سلسلہ گذشتہ 19 سال سے جاری ہے جو اُردو پوائنٹ کے قارئین کی محبت کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔ 2000ء سے لے کر آج تک اُردو پوائنٹ نے مسلسل اشاعت کے 19 سال مکمل کر لیے ہیں جو کہ اپنے آپ میں ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

آج اُردو پوائنٹ پاکستان کی سب سے بڑی اور نمبر 1 ویب سائیٹ ہے۔ اس موقع پر اُردو پوائنٹ کے بانی علی چودھری نے بھی اپنے قارئین و ناظرین کے نام ایک خوبصورت پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اُردو پوائنٹ نے آج جو کامیابی و کامرانی حاصل کی ہے یہ سب اُردو پوائنٹ کے قارئین کی مدد کے بغیر ہرگز ممکن نہیں تھا۔

اُردو پوائنٹ کے بانی علی چودھری نے اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دن رات محنت کر کے اسے پاکستان کی نمبر ون ویب سائٹ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُردو پوائنٹ کے بانی علی چودھری کا اس پُر مسرت موقع پر مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اُردو پوائنٹ پاکستان کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کی سب سے بڑی اُردو کی ویب سائٹ ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔

اُردو پوائنٹ اُردو زبان کی ایک وسیع ترین ویب سائٹ ہے جس میں خبریں، سیاست، شاعری، کتابیں ، اُردو ادب، صحت، اسلام ، ٹیکنالوجی ، کاروبار، کھیل اور تعلیم سمیت خواتین ، بچوں اور ایسے مزید کئی سیکشنز ہیں جو قارئین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔

اُردو پوائنٹ پر موجود معیاری مواد ہی اس کے قارئین کی دلچسپی اور لگاؤ کی بہت بڑی وجہ ہے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اپنے قارئین اور ناظرین کے لیے اعلیٰ معیار کا مواد فراہم کرتے رہیں گے اور اُمید کرتے ہیں کہ اُردو پوائنٹ کے قارئین اور ناظرین ایسے ہی ہماری حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ اُردو پوائنٹ کے ہیڈ آفس میں 19 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا، آپ بھی اس ویڈیو کو ملاحظہ فرمائیے اور ملئیے اُردو پوائنٹ کے اسٹاف سے:

متعلقہ عنوان :