پاکستان کا72 جشن یوم آزادی منانے کے سلسلے میں نوشہروفیروز میں بھی تقریبات

زندہ قومیں ہمیشہ اپنی آزادی کا دن بڑی جوش و خروش سے مناتی ہیں، ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز

بدھ 14 اگست 2019 20:00

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) پاکستان کا72 جشن یوم آزادی منانے کے سلسلے میں آج پورے ملک کی طرح نوشہروفیروز میں بھی تقریبات منعقد ہوئیں ۔ نوشہروفیروز میں مرکزی تقریب کمیونٹی ہال میں میں منعقد ہوئی اس تقریب کے مہماں خاص ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد را تھے ۔ اس موقع پر ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن (ر) طارق ولایت ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر، اسکاٹس،محکمہ تعلیم کے افسران ، مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اور شہریوں ، صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قومی پرچم لہرانے سے ہوا۔ اس موقع پر شجرکاری بھی کی گئی۔ مرکز ی تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقاریر مقالعے اور ٹیبلوز پیش کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدارتی خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی آزادی کا دن بڑی جوش و خروش سے مناتی ہیں۔ یہ ملک ہمارے بزرگوں نے بڑی جانی و مالی قربانیاں دینے کے بعد حاصل کیا تھا اس لئے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس کی قدر کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی اپنی خوشیوں میں یاد رکھیں جوکہ ہندوستان کی حکومت کی طرف سے کئے گئے مظالم سے متاثر ہورہے ہیں۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کرتے رہیں گے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ اس سے قبل گورنمنٹ مدرسہ ہائی اسکول نوشہروفیروز میں ضلع کانسل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی کو جوش و خروش سے منانے کے سلسلے میں ایک میوزیکل اور کلچرل پروگرام پیش کیا گیا۔

اس موقع پر بچوں نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔ جب کہ اس موقع پر کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر بھی روشنی ڈالی گئی۔جبکہ اس پروگرام میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا اور مختلف لوگ فنکاروں نے ملی نغمے اور ثقافتی گیت پیش کئے۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کانسل عبدالستار عباسی، رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بہن، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ( ر) بلال شاہد را، ایس ایس پی کیپٹن (ر) طارق ولایت،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو، تاشفین عالم اور ضلع کے تمام افسران موجود تھے۔

جبکہ یوم آزادی کی تقریب کے بعد کمیونٹی ہال سے پریس کلب نوشہروفیروز تک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ مظاہریں کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھے جن پر بھارت کی جانب سے کشمیر میں کئے گئے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ایس پی کیپٹن (ر) طارق ولایت نے کہا کہ کشمیر سے ہمارا رشتہ بہت گہرا اور بہت اونچا ہے اور لئے ہم اپنی شہ رگ کو دشمن کے ہاتھوں میں کبھی نہیں رہنے دیں گے۔

وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا۔ ہم عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں اپنا کردار ادا کریں اور انہیں اپنا حق خود ارادیت فراہم کرے۔ جبکہ ضلع بھی کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریب ریلیا ں اور پروگرام منعقد کئے گئے۔