خواجہ شہزاد ناصر لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا

جمعہ 16 اگست 2019 17:13

خواجہ شہزاد ناصر لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک سے باہر ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ شہزاد ناصر اہم بزنس بیک گرائونڈ کے حامل ہیں اور مختلف عہدوں پر اہم فرائض سرانجام دیتے آئے ہیں۔ خواجہ شہزاد ناصر نے دنیا کے بہت سے ممالک کے کامیاب تجارتی دورے کئے اور پاکستانی صلاحیتوں کو نمایاں کرنے کے ساتھ ملک کی بہترین ساکھ اجاگر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :