امریکی خاتون رکن کانگریس نے اسرائیل کی مشروط اجازت ٹھکرادی
تل ابیب نے راشدہ طلیب پر شرط عائد کی تھی کہ وہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم کو فروغ نہیں دیں گی راشدہ طلیب نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اہلخانہ سے ملاقات کی مشروط اجازت کو’ ’جبر‘‘ قرار دیکر ٹھکرادیا
ہفتہ 17 اگست 2019 12:03
(جاری ہے)
خیال رہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر امریکی کانگریس کی مسلمان خواتین پر اپنے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔
تاہم اس تمام معاملے پر اسرائیل کی جانب سے مشروط اجازت ملنے کے چند گھنٹوں بعد ہی راشدہ طلیب نے تل ابیب کی مشروط پیشکش مسترد کردی۔راشدہ طلیب نے متعدد ٹوئٹس کیں اور وضاحت دی کہ انہوں نے اسرائیلی ظلم و ستم کے سائے میں ملنے والی مشروط اجازت سے کیوں انکار کیا۔انہوں کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی ظلم وجبر کے نظام میں اہلخانہ سے ’مشروط ملاقات نسل پرستی، جبر اور ناانصافی کے خلاف ان کے یقین کو توڑ دے گی۔راشدہ طلیب کا کہنا تھا کہ جب میں کانگریس کا حصہ بنی تو فلسطینیوں میں امید کی کرن جاگی کہ کوئی تو اسرائیل کے غیر انسانی سلوک کے بارے میں حقائق پر آواز اٹھائے گا۔واضح رہے کہ 43 سالہ راشد طلیب رواں برس جنوری میں امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کو اجازت نہیں دے سکتیں کہ وہ اہلخانہ سے ملاقات کے بدلے ان کی توہین کرے اور ان کا سر اسرائیلی جبر اور نسل پرستانہ سیاست کے آگے جھک جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی دادی نہیں چاہتیں کہ اسرائیل ان کی آواز کو خاموش کردے اور ان کے ساتھ مجرم جیسا سلوک برتا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.