یونانی جزیرے تک پہنچنے کی کوشش، 3 سو سے زیادہ مہاجرین گرفتار

پیر 19 اگست 2019 09:10

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ترک حکام نے ایسی339 غیرملکی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا ہے، جو یونانی جزیرے لیسبوس پہنچنے کی کوشش میں تھے۔

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ شام تک مغربی ترک صوبے چناق قلعے کے ایک ساحلی علاقے میں مارے گئے سات مختلف چھاپوں کے دوران ان مہاجرین کو تحویل میں لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے مہاجرین کا تعلق افغانستان، شام، ایران اور عراق سے بتایا گیا ہے۔ رواں برس 10 اگست کو لیسبوس پہنچنے کی کوشش میں تقریباً 7سو مہاجرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔