لیجنڈ گولڈ میڈلسٹ ہاکی اولمپئن ذاکر حسین انتقال کرگئے

مرحوم 1968ءکے میکسیکو سٹی اولمپکس کی گولڈ میڈلسٹ ٹیم کا حصہ تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 19 اگست 2019 12:24

لیجنڈ گولڈ میڈلسٹ ہاکی اولمپئن ذاکر حسین انتقال کرگئے
واہ کینٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست2019ء) پاکستان ہاکی لیجنڈ گولڈ میڈلسٹ اولمپئن ذاکر حسین انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے 4 بجے مسجد گلشن انور جناح کالونی ،واہ کینٹ میں ادا کی جائیگی۔1968ءکے میکسیکو سٹی اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ گول کیپر اولمپین ذاکر حسین کی زندگی کا 90 سالہ باب تمام ہوا۔ اولمپین ذاکر حسین نے 1956 ءمیلبورن اولمپکس سلور میڈلسٹ، 1968ءمیکسیکو سٹی اولمپکس گولڈ میڈلسٹ، 1958 ءٹوکیو ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ، 1962 ءجکارتہ ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

اقوام عالم میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والے اولمپین ذاکر حسین دار فانی سے کوچ کرکے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کے پسماندگان میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اولمپین ذاکر حسین کے بیٹے بھی قومی ہاکی کھلاڑی ہیں، مرحوم کے بڑے بیٹے تصور عباس پی آئی اے جب کہ غلام عباس واپڈا میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے 4 بجے مسجد گلشن انور، جناح کالونی واہ کینٹ ادا کی جائیگی۔

ہاکی کے مختلف حلقوں کی جانب سے مرحوم اولمپیئن زاکر حسین کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند دراجات کیلئے دعا کی ہے۔