تعلیمی بورڈ لاہور نے جماعت نہم کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

پیر 19 اگست 2019 20:35

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، امتحان میں 271447طالب علموں نے حصہ لیااور141350امیدوار کامیاب رہے ،اس طرح سے کامیابی کا تناسب 52.07فیصد رہا۔

(جاری ہے)

چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طالب علموں کے تعلیمی معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے کیونکہ یہ بچے ’’ ہونہار برِواکے چکنے چکنے پات‘‘کے مصداق ہیں، اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل اور سیکرٹری ڈاکٹر ریحانہ الیاس بھی موجود تھے، دریں اثنا تفصیلی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.comپر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :