کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،

احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے رہیں گے، جسٹس جاوید اقبال نیب نے عدالتوں میں 12 سو 49 بدعنوانی کے مقدمات دائر کیے، نیب کو موصولہ شکایات کی تعداد میں اضافہ نیب پر اعتماد کا اظہار ہے، چیئرمین نیب کی گفتگو

پیر 19 اگست 2019 21:47

کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) قومی ادارہ احتساب (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے رہیں گے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب میں چیئرمین جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے آگاہی تدارک اور انفورسمنٹ پر مشتمل سہ جہتی پالیسی اختیار کی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

قومی ادارہ ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گزشتہ 19 ماہ کے دوران نیب نے ریکارڈ کامیابیاں حاصل کیں،2018ء میں نیب نے 30 ارب جبکہ اپنے قیام سے اب تک 326 ارب روپے ریکور کیے ہیں۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب افسران بدعنوانی کیخلاف جنگ میں اپنا قومی فرض ادا کرتے ہوئے بھرپور محنت اور دیانتداری سے کام کر رہے ہیں۔ نیب نے مختلف احتساب عدالتوں میں 1249 بدعنوانی کے مقدمات دائر کئے۔ نیب کو شکایات کی تعداد میں اضافہ نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔انہوںنے کہاکہ نیب نے عدالتوں میں 12 سو 49 بدعنوانی کے مقدمات دائر کیے، نیب کو موصولہ شکایات کی تعداد میں اضافہ نیب پر اعتماد کا اظہار ہے۔

متعلقہ عنوان :