ایف بی آر نے کمرشل وانڈسٹریل کنکشن ہولڈرز کو کمپلسری رجسٹریشن کے نوٹسز جاری کر دئیے

پیر 19 اگست 2019 21:59

ایف بی آر نے کمرشل وانڈسٹریل کنکشن ہولڈرز کو کمپلسری رجسٹریشن کے نوٹسز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے کمرشل وانڈسٹریل کنکشن ہولڈرز کو کمپلسری رجسٹریشن کے نوٹسز جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے شہر میں ماہانہ 50ہزار سے زائد بجلی کا بل ادا کرنے والے 1200 کمرشل و انڈسٹریل صارفین کو عارضی رجسٹریشن کے نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ایف بی آر نے کمرشل و انڈسٹریل کنکشن رکھنے والے غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے خلاف کارروائی شروع کررکھی ہے ۔ذرائع کے مطابق تمام غیر رجسٹرڈ کارروباری افراد کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :