ڈونکی کنگ نے سائوتھ کوریامیں ریلیز ہونیوالی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا

پیر 19 اگست 2019 22:09

ڈونکی کنگ نے سائوتھ کوریامیں ریلیز ہونیوالی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان میں بے پنا ہ مقبولیت حاصل کرنے والی اینی میٹڈ فلم ’’ڈونکی گنگ‘‘ کو بہت جلد بین الاقوامی زبانوں میں پیش کیا جائے گا، عزیز جندانی کی ہدایات میں بننے والی اس فلم ڈونکی کنگ کو ساوتھ کوریا میں ریلیز ہونیوالی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل ہے، فلم کی بین الاقوامی زبان میں ڈبنگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،28اگست کو جنوبی کوریا میں ریلیز کیا جائے گا، یاد رہے کہ اینگری برڈ 2اور ونڈر پارک کے بعد "ڈونکی کنگ "کو جنوبی کوریا میں اتنے بڑے پیمانے پر ریلیز ہونے والی کسی بھی اینی میٹڈ فلم کے لیے یہ اعزاز حاصل ہورہاہے کہ وہ پاکستان کی پہلی فلم ہوگی جسے اتنے بڑے پیمانے پر ریلیز کیا گیا ہے۔

اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر اور پاکستان کے پہلے سپر ہیرو کے اینی میٹڈ سیریز کے تخلیق کار عزیز جندانی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بطور پاکستانی قوم یہ ہماری بڑی کامیابی ہے کہ پاکستانی فلم کو اتنی بڑی سطح پر مقبولیت حاصل ہوئی اور ہمارے دیکھنے والوں کی فہرست میں اضافہ ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف جنوبی کوریا تک فلم کو ریلیز کرنے پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ اسے مزید بیرونی دنیا میں موجود بڑی مارکیٹوں تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی تفصیلات جلد سامنے لیکر آئیں گے، عزیز جندانی کا کہنا تھا کہ ڈونکی کنگ کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کررہی ہے، بین الاقوامی سطح پر مختلف بین الاقوامی زبانوں میں فلم ریلیز کرنے کا ہمارا یہ قدم پاکستان فلم انڈسٹری کی صنعت کی بحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈونکی کنگ ایک اینی میٹڈ کامیڈی فلم ہے، جسے جیو فلمز اور ٹالیسمین اسٹوڈیو کے اشتراک سے پروڈیوس اور پاکستان بھر میں اکتوبر 2018میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم میں جان ریمبو، اسماعیل تارہ، حنا دلپذیر ، غلام محی الدین اور جاوید شیخ کی آوازیں شامل ہیں، فلم کو ملک بھر میں 25ہفتوں تک بڑے پردے پر راج کرنے کے اعزاز کے ساتھ 24.75کروڑ کا بزنس کرنے کا بھی اعزاز بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :