پی ایچ اے کے تعاون سے صحافی کالونی میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

منگل 20 اگست 2019 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) پی ایچ اے کے تعاون سے لاہور پریس کلب ، ایمراء باڈی ، پی یو جے اور پی ایف یو جے کے عہدیداران نے منگل کو صحافی کالونی میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ، اس موقع پر پی ایچ اے کے وائس چیئرمین سید یاسر گیلانی ، وائس چیئرمین حافظ ذیشان ، کوآرڈینیٹر چودھری صدیق، نائب صدر لاہور پریس کلب ناصرہ عتیق ، نائب صدر پی یو جے عامر سہیل ، سینئر صحافی امجد اقبال ، زاہد رفیق ، ایاز چودھری ، طارق مغل ،صدر ایمراء محمد آصف بٹ، ڈائریکٹر پی ایچ اے جاوید حامد اور پی ایچ اے یونین کے رہنما عاصم شاہ سمیت صحافی کالونی کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ، پی ایچ اے نے صحافی کالونی میں ایمراء کے تعاون سے پھل دار اور سایہ دار پودے گھروں کے آگے لگانے اور جھاڑیوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :