دہشت گردوں کے خلاف ترکی کے 29 صوبوں میں سرچ آپریشن، 400،مشتبہ افراد گرفتار

منگل 20 اگست 2019 16:47

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) ترکی کے 29صوبوںمیں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 400افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،ترکی کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گرد تنظیموں سے روابط کے شبہ میں 400افراد کو زیر حراست لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترک وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے تک ان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔گزشتہ 30سالوں کے دوران ترکی میں دہشت گرد تنظیموں کی کاروائیوں میں 40ہزار سے زائد معصوم شہریجن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جاں بحق ہوئے ہیں