نئی شپنگ پالیسی لارہے ہیں، جلد اعلان کریں گے، علی زیدی

نالوں کی صفائی سے کراچی میں حالیہ بارش سے مسئلہ نہیں ہوا،وفاقی وزیر برائے بحری امور

منگل 20 اگست 2019 18:12

نئی شپنگ پالیسی لارہے ہیں، جلد اعلان کریں گے، علی زیدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) وفاقی وزیرپورٹ اینڈشپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر ڈریجنگ کررہے ہیں، پچھلی حکومتوں میں پورٹس کی زمینوں پر قبضے کرائے گئے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرنے کہا کہ نئی شپنگ پالیسی لارہے ہیں، جلد اعلان کریں گے، لینڈگریبنگ کرنے والوں کے نام پریس کانفرنس میں بتاؤں گا۔

(جاری ہے)

علی زیدی کا کہنا تھا کہ پورٹس کا کئی سال سے ایکسٹرنل آڈٹ نہیں کیا گیا، کراچی پورٹ کی جیٹی بھی کچرے سے بھر چکی تھی، نالوں کی صفائی سے کراچی میں حالیہ بارش سے مسئلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نئی شپنگ کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے، اس سے متعلق حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کلین گرین مہم کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، کچرا صفائی کیلیے وزیربلدیات ناصرشاہ کو آن بورڈ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :