پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین پر مشتمل پینل کا اعلان کردیا

منگل 20 اگست 2019 20:04

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین پر مشتمل پینل کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تین رکنی آزادانہ پینل مصباح الحق، راشد لطیف اور ندیم خان پر مشتمل ہے،تین رکنی پینل جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں مشاورت کے بعد ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کو حتمی شکل دیں گے،آزادانہ پینل تمام ایسوسی ایشنز کے لیے 32 کھلاڑیوں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے لیے کپتانوں کے نام بھی تجویز کریگی ،6 ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جونیئر سلیکشن کمیٹی اور کوچز سمیت قومی کرکٹ ٹیم کی گذشتہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے ترتیب دی ۔

راشد لطیف نے کہاکہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، تمام ٹیموں کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی کوشش کریں گے۔ وسیم خان نے کہاکہ تین رکنی آزادانہ پینل کے قیام سے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں میں کھلاڑیوں کا انتخاب اقرباپروری کی بجائے شفافیت پر مبنی ہوگا۔