Live Updates

وزیراعظم کے آبائی حلقے میانوالی کی عوام نے حکومت کی کارکردگی تسلی بخش قرار دے دی

نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروائے گئے تازہ ترین سروے میں 72 فیصد لوگوں نے حکومت کے حق میں جبکہ 26 فیصد نے حکومت کیخلاف اپنی رائے کا اظہار کیا

muhammad ali محمد علی منگل 20 اگست 2019 20:15

وزیراعظم کے آبائی حلقے میانوالی کی عوام نے حکومت کی کارکردگی تسلی بخش ..
میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2019ء) وزیراعظم کے آبائی حلقے میانوالی کی عوام نے حکومت کی کارکردگی تسلی بخش قرار دے دی، نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروائے گئے تازہ ترین سروے میں 72 فیصد لوگوں نے حکومت کے حق میں جبکہ 26 فیصد نے حکومت کیخلاف اپنی رائے کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پہلی مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد اپنی حکومت کا ایک سال مکمل کر چکی ہے۔

ایک سال مکمل کرنے پر عوام سے تحریک انصاف کی کارکردگی سے متعلق رائے طلب کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے عوام کی رائے پر مبنی خصوصی سروے کروایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروائے گئے سروے میں تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق سوال کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ سروے وزیراعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں کروایا گیا۔

کروائے گئے سروے میں عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سروے کے دوران 72 فیصد لوگوں نے تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کو ملک کے حالات بہتر بنانے کیلئے مزید وقت ملنا چاہیئے۔ جبکہ حکومت کی کرپشن کیخلاف مہم جاری رہنی چاہیئے۔ جبکہ سروے کے دوران 26 فیصد لوگوں نے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔                                                                                        

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات