وڈیو گیم ’’بلیئر وچ‘‘ 30 اگست کو ریلیز کی جائیگی

بدھ 21 اگست 2019 11:19

وڈیو گیم ’’بلیئر وچ‘‘ 30 اگست کو ریلیز کی جائیگی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) ہالی وڈ کی ہارر فلم ’’دا بلیئر وچ پراجیکٹ ‘‘ سے ماخوذ وڈیو گیم’’بلیئر وچ‘‘ بنا لی گئی ہے جو 30 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکروسافٹ کے مطا بق ان کی نئی وڈیو گیم 1999ء میں ریلیز کی گئی ہارر فلم ’’دا بلیئر وچ پراجیکٹ ‘‘ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ جو وڈیو گیم کمپنی بلوبر ٹیم نے تخلیق کی ہے اور یہ 30اگست کو ریلیز کی جائے گی۔گیم کے ٹریلر میں ایک جاسوس امریکی ریاست میری لینڈ کے بلیک ہل فارسٹ میں لاپتہ شخص کی تلاش کے لئے نکلتا ہے لیکن اس دوران اسے بہت سے مافوق الفطرت واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :