مجھے فٹبال کا بہترین کھلاڑی میسی نے بنایامگر....
کبھی ایک ساتھ زندگی میں ڈنر بھی نہیں کیا،رونالڈو
سجاد قادر جمعہ 23 اگست 2019 04:41
(جاری ہے)
رونالڈو نے تسلیم کیا کہ ان دونوں کھلاڑیوں نے ؎ مل کر کبھی بھی کسی موضوع پر گفتگو نہیں کی لیکن وہ میسی کے کیریئر کے بہت دلدادہ ہیں۔
پرتگال کے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظیم فٹبالر نے مزید کہا کہ جب میں نے اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے اطالوی کلب یوونٹس کو جوائن کیا تو میسی نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا تھا کیونکہ وہ بھی ہمارے درمیان مسابقت کے خاتمے پر افسردہ تھے۔رونالڈو نے کہا کہ ہمارے درمیان ایک اچھی مسابقت ہے لیکن یہ کوئی انوکھی بات نہیں کیونکہ ہم باسکٹ بال، فارلوما ون سمیت مختلف کھیلوں میں اس طرح کی اچھی مسابقت دیکھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ میسی نے مجھے بہتر کھلاڑی بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ہمارے درمیان ایک بہترین پیشہ ورانہ تعلق ہے۔پرتگالی اسٹار نے کہا کہ ہم دونوں نے کبھی ساتھ ڈنر نہیں کیا لیکن مجھے کوئی بھی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہم مستقبل میں ایسا نہ کر سکیں کیونکہ مجھے ان کے ساتھ کھانا کھانے میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا۔اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ سپراسٹار فٹبالر نے کہا کہ 2018 ان کی زندگی کا سب سے بدترین سال ثابت ہوا جہاں ان پر ایک خاتون نے ریپ کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کی کردار کشی کی۔رونالڈو ان ریپ کے الزامات کی نفی کرتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ وہ یہ بات بھی تسلیم کرتے ہیں کہ معاملہ دبانے کے لیے انہوں نے سابق ماڈل کیتھرین مایورگا کو 3لاکھ 75ہزار ڈالر کی رقم ادا کی تھیمزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.