مریم نواز جیل میں چلہ کاٹتی ہیں
پیپلز پارٹی کی ایک خاتون رہنما نے مریم نواز کو کچھ لکھ کر بھیجا ہے اور وہ شام پانچ سے سات بجے کے دوران چلہ کاٹتی ہیں۔ عارف حمید بھٹی
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 24 اگست 2019 10:24
(جاری ہے)
جب کہ دوسری جانب ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کی حراست میں موجود مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
مریم نواز کا اپنے والد کے ساتھ مل کر شمیم شوگر ملز ایک ارب بیس کروڑ روپے میں خریدنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد نیب نے اس حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مریم نواز کے خلاف منی لانڈرنگ کے بعد اب آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنی آمدن سے کئی گنا زیادہ اخراجات کیے۔ 2008ء میں مریم نواز نے اپنے اثاثوں کی کُل مالیت 68 لاکھ روپے ظاہر کی تھی جبکہپانامہ کے والیوم نائن میں مریم نواز نے اپنے اثاثوں کی مالیت سے متعلق جو بتایا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔ مریم نواز نے 2008ء میں ہی چالیس کروڑ روپے کے شئیرز خریدے۔ انہوں نے اپنے والد سمیت دیگر کے ساتھ مل کر شمیم شوگر مل ایک ارب بیس کروڑ میں خریدی انہوں نے چودھری شوگر مل کے ایک کروڑ پندرہ لاکھ ستائیس ہزار کے شئیرز خریدے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز ، شوہر محمد صفدر اور بچوں کے نام اثاثہ جات کی تفصیلات مختلف اداروں سے طلب کی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.